واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔
ایسے ہی ایک نئے فیچر کو واٹس ایپ کے ویب ورژن کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔
واٹس ایپ ویب کے بیٹا (beta) ورژن میں چیٹ فلٹرز نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔واٹس ایپ ویب کی فیڈ پر آل، ان ریڈ (unread)، کانٹیکٹس اور گروپس فلٹرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے.