یوگنڈا میں مقیم پاکستانی تاجر کی جانب سے ببوبرال کے علاج کیلئے پونے تین لاکھ کی امداد

لاہور (کلچرل رپورٹر) یوگنڈا میں مقیم پاکستانی تاجر شیخ رشید نے گردوں کے مرض میں مبتلا اداکار ببوبرال کو پونے تین لاکھ روپے رقم بھجوائی ہے۔ یہ رقم ڈرامہ پروڈیوسر افضل بٹ اور حافظ آباد پریس کلب کے صدر عبدالجبار نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں تقریب میں ببوبرال کے حوالے کی۔ اس موقع پر سہیل احمد‘ خواجہ پرویز اور سنگیتا بیگم نے شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن