لوڈشیڈنگ کی سختیاں برداشت کرنے میں جج بھی قوم کے ساتھ ہیں: جسٹس افتخار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی شختیاں برداشت کرنے میں جج بھی قوم کے ساتھ ہیں اور اس پر ہمیں کوئی گلہ نہیں ہے۔ ججز کالونی میں بھی دو سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو ر ہی ہے جبکہ کسی جج کے گھر میں جنریٹر نہیں ہے۔ یہ ریمارکس انہوں نے گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے ہاتھوں سے محروم ہونے والے راولپنڈی کے رہائشی بچے کے حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران دئیے۔ 7 سالہ افگن نعیم کے بازو پتنگ کی ڈور بجلی کی تار سے اتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ضائع ہو گئے تھے۔ عدالت نے آئیسکو کو حکم دیا کہ معذور ہونے والے بچے کو نہ صرف معاوضہ ادا کیا جائے بلکہ اسے مصنوعی اعضا بھی لگوائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن