پاکستانی بلے بازوں نے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بائولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور پہلی اننگز میں صرف ایک سو ستررنز کی برتری حاصل کرسکے۔

Jul 23, 2010 | 00:21

سفیر یاؤ جنگ
لیڈزمیں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز ایک سو اڑتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو ایک سو اکہتر کے مجموعی سکور پر عمر اکمل اکیس رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ عمرامین چھیبس اور شعیب ملک پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل پندرہ رنز بنا کر شین واٹسن کا شکار بنے۔ لارڈز ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے شین واٹسن نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستانی ٹیم اپنی اننگز میں دو سو اٹھاون رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھتیس رنز بنالئے ہیں جس کے بعد پاکستان کی برتری صرف چونتیس رنز کی رہ گئی ہے۔
مزیدخبریں