ایچ ای سی براہ راست وزیراعظم کے ماتحت ایک خود مختار ادارہ ہے،اسے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کسی سی اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ ہائیرایجوکیشن کمشن

اسلام آباد میں ایچ ای سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائیرایجوکیشن کمشن حکومت کے قواعد وضوابط کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔اس ادارے کا قیام ایک آرڈینینس کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ آرڈینینس میں ایچ ای سی کے دائرہ اختیاراورطریقہ ہائے کارکی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ ہائیرایجوکیشن کمشن کو بنیادی طور پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ملک کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے اعلٰی تعلیمی اداروں کو تقویت دے،ان کے لئے ترجیحات مقرر کرے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کی ذمہ داریوں میں یہ اہم نکتہ بھی شامل تھا کہ یہ ادارہ قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کی جانب سےجاری کیے گئے سرٹیفکیٹس،ڈپلومے اورڈگریوں کی تصدیق کا بھی مجازہے۔

ای پیپر دی نیشن