سپین کے شہرکابالینوکے میئرکالوس البرٹو جب جرمنی میں بابا آکٹوپس کے اکویریم پہنچے توان کی خوشی دیدنی تھی۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ وہ بابا آکٹوپس کو سپین لے جا کرہی دم لیں گے، چاہے ایسا بابا آکٹوپس کی زندگی میں ہو یا ان کی موت کے بعد ہو۔ کالوس البرٹو نے بتایا کہ سپین کے لوگ آکٹوپس پال سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کابالینو میں ایک میوزیم بنا کرکررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بابا آکٹوپس نے فٹ بال ورلڈ کپ میں سپین کی فتح کی پیشگوئی کی تھی، جس کے بعد سے سپین کے متعدد چڑیا گھراسے منہ مانگی قیمت پراپنے ملک میں لانے کے خواہاں ہیں۔ ادھر آکٹوپس کے جرمن مالک نے اسے کسی بھی قیمت پر بیچنے سے انکارکررکھا ہے۔