امریکہ اوریورپ میں معاشی صورتحال بہتر ہونے کے باعث ایشیائی مارکیٹوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے

یورپین بنک کی جانب سے معاشی صورتحال میں بہتری کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے امریکہ میں بھی مثبت اثرات دیکھے جا رہے ہیں ۔آج کاروبار کے دوران جاپانی سٹاک مارکیٹ کے نکئی انڈکس میں ایک سو ستر پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جنوبی کوریا کی سئیول سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی اور انڈکس ایک اعشاریہ ایک دو فیصد بڑھ گیا ۔ ادھر ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ  کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن