امریکہ کو دیوالیہ ہونےسے بچانے کیلیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ جان بینر

Jul 23, 2011 | 03:10

سفیر یاؤ جنگ
امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بے نر نے اوباما پر شدید تنقید کرتے ہوئے قرض سے متعلق بات چیت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر اوباما نے اپوزیشن جماعت ری پبلیکن کے ساتھ بجٹ خسارے پر مذاکرات کے خاتمے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ قرض کی وجہ دیوالیہ نہیں ہوگا۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی عوام اور تجارت کو درپیش مشکلات کو دور کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ قرض کی آخری حد کو بڑھایا جائے۔ اسلیے اگر کانگریس اسے منظور کر لے تو وہ قرض کی حد میں توسیع کردیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ دیوالیہ ہوگیا تو اس کی معاشی تباہی تیز ہوجائے گی۔ دوسری جانب ری پبلیکن پارٹی کے رکن اور کانگریس کےسپیکر جان بینر نے امریکی ٹی وی سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر وہ کچھ نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے امریکیوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو بہت ریونیو ملتا ہے مگر اس سے زیادہ اخراجات ہوچکے ہیں جن پر قابو پانا ضروری ہے۔ بے نر کا کہنا ہے کہ امریکہ کو دیوالیہ ہونےسے بچانے کیلیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔
مزیدخبریں