ناروے میں برسراقتدار پارٹی کے یوتھ کیمپ پر فائرنگ، اکیانوے افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ۔

Jul 23, 2011 | 03:37

سفیر یاؤ جنگ
پولیس کے مطابق وردی میں ملبوس ایک شخص نے ناروے کی لیبر پارٹی کے سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں چوراسی افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کےمطابق اوسلو میں وزیراعظم آفس کے باہربم دھماکے سے سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے، دھماکے سے دفاتراوردیگرقریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق بم حملے میں وزیراعظم مکمل طور پر محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق بم دھماکے کے وقت حکمران جماعت کا اجلاس جاری تھا۔ ناروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اکیانوے ہوگئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کرنے والا عیسائی انتہا پسند ہے۔
مزیدخبریں