اسلام آباد میں موٹروے پولیس اہلکاروںمیں تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرغلام نبی فائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے پاکستان سے نہیں، وہ امریکہ میں کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کررہےہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ڈاکٹر غلام نبی فائی کے آئی ایس آئی سے تعلقات کے بارے میں حقائق منظرعام پرآنے کے بعدہی صورتحال کو دیکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے وزراء کے استعفے منظورنہیں کیے گئے، استعفوں کی منظوری تک وہ وفاقی وزراء کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گےجبکہ حکومت عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سے قبل موٹروے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے پولیس کو دہشتگردی پرقابوپانے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔