لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے آفیسر سکندر اسلم کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس سکھر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی 17 جولائی 2013ءسے کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور میں تعینات گریڈ 16 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے انسپکٹر مقصود الحسن کو ریجنل ٹیکس آفس کو لاہور میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
سکندر اسلم چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس سکھر تعینات
Jul 23, 2013