نارووال: ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کار علامہ اقبال ایکسپریس سے ٹکرا کر تباہ، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا

نارووال: ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کار علامہ اقبال ایکسپریس سے ٹکرا کر تباہ، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا

نارووال(نامہ نگار)علی پور سیداں ریلوے سٹیشن کے قریب کار علا مہ اقبال ایکسپریس سے ٹکرا گئی، ڈرائیور معجزانہ طورپر بچ گیا ، ریلوے چوکی ناروول کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس جب علی سیداں سٹیشن کے قریب پہنچی تو ایک کار نمبرAQR 065 جس کو محمد جاوید چلا رہا تھا اور پھاٹک کراس کر رہا تھا کار کا اگلا ٹائر ریلوے لائن میں پھنس گیا۔ اسی اثناءمیں ڈرائیور تو ٹرین دیکھ کر فوری اتر گیا لیکن ٹرین سے کار ٹکرا گئی اور مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ریلوے پولیس چوکی نے کار قبضہ میں لے کر ڈرائیور کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ٹکرا گئی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...