لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود گندم کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کے نرخوں کا تعین نہ کرنے پر آج (منگل کو) فلور مل مالکان کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کو آٹے کی سپلائی جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ فلورملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عالم رضا احمد کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ 1400 روپے فی من تک پہنچ چکے ہیں، اس صورتحال میں پرانے نرخوں پر یوٹیلیٹی سٹورز کوآٹے کی سپلائی ممکن نہیں ہے۔