اسلام آباد (پ ر) پاکستان میں انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو کلاﺅڈ کمپیوٹنگ سروسز فراہم کرنے کے ایک اہم سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ سروسز کے تحت پی ٹی سی ایل AIOU کے طلباءاساتذہ اور انتظامیہ کو ویب سپیس، ای میل یونیفائیڈ سروسز اور ایوو سروسز فراہم کرے گی۔ اس سروس سے اے آئی او یو کے 13 لاکھ سے زائد طلباءمستفید ہوں گے جو ملک کے مختلف حصوں سے کورسز کررہے ہیں۔ اے آئی او یو ہر چھ ماہ بعد 7 لاکھ سے زائد طلباءفارغ التحصیل ہوتے ہیں۔ اس سمجھوتے پر پی ٹی سی ایل کے جی ایم کارپوریٹ سیلز نارتھ زاہد محمود اور اے آئی او یو کے رجسٹرار محمد بشیر چودھری نے دستخط کئے ۔
پی ٹی سی ایل کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو کلاﺅڈ کمپیوٹنگ سروسز فراہم کرنے کا سمجھوتہ
Jul 23, 2013