کابل (اے ایف پی) افغان صدر کرزائی نے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی جس کے تحت 2014ءکے بعد بھی امریکی فوجی افغانستان میںقیام کر سکیں گے مذاکرات کی قبل ایک ماہ معطلی کے بعد امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپی نے ملاقات کی دونوں لیڈروں نے سکیورٹی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہم معاہدے پر دستخط کیلئے تیار ہیں لیکن شرط ہے اس کے نفاذ سے ملک میں امن بحال ہو۔ طالبان کے قطر میں دفتر کھولنے پر کرزئی نے ناراض ہوکر اس معاہدے کے حوالے سے مذاکرات معطل کر دیئے تھے۔