ایران نے عراق کیلئے سالانہ 3.7 ارب ڈالر کے منصوبے پر کام مکمل کر لیا

تہران (اے پی پی) ایران نے عراق کیلئے سالانہ 3.7 ارب ڈالر کے منصوبے پر کام تقریباً مکمل کر لیا۔ ذرائع ابلاغ نے ایرانی نائب وزیر تیل کے حوالہ سے بتایاکہ منصوبے کا اکثر کام مکمل کر لیا گیا ہے تاہم یہ عمل نہیں ہو سکا کہ عراق کے ساتھ بینکنگ سٹم پر عالمی پابندیوں کے باعث کس طرح ممکن بنایا جائے گا۔ معاہدے کے تحت ایران عراقی ریفائنریوں کو روزانہ 25 ملین کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا جوکہ اب تک کسی ملک سے طے پانے والا سب سے بڑا ایرانی منصوبہ ہے۔ اس سلسلہ میں 227 کلومیٹر طویل ایران کے مغربی صوبے الام میں تکمیل کے قریب ہے۔ ایران کا پاکستان کے ساتھ بھی روزانہ 21 ملین کیوبک میٹر گیس فراہمی کیلئے 7.5 ارب ڈالر کا ایک منصوبہ ہے جو ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن