لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے متوازی تنظیم کی جانب سے کرائے جانے والے پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی اشن کے انتخابات کو غیرآئینی قرار دیدیا۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادیس حیدر خواجہ نے کہا کہ خواجہ احمد حسان کی صدارت میں کام کرنے والی اتھلیٹکس ایسوسی ایشن ہی پنجاب اولمپک ایسوسی سیشن کی حقیقی نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوازی تنظیم کی جانب سے ایسے اقدامات دراصل کھیلوں کو تباہی کی طرف لے جانا ہے جس کی پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سختی سے مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی دشمن ان تنظیوں نے اگر اپنی کارروائیاں ختم نہ کیں تو پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن پاکستان بھر کے اتھلیٹس کے ہمراہ پنجاب اسمبلی اور پارلیمنٹ ہا¶س اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریگی۔