فرینڈز لائف ٹی 20 چیمپئن شپ ایسیکس نے سسیکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

Jul 23, 2013

لندن (اے پی پی) فرینڈز لائف ٹی 20 چیمپئن شپ میں ایسیکس نے سسیکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ہمیش ردرفورڈ نے 84 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹی گراﺅنڈ ہوو میں کھیلے گئے ساﺅتھ ڈویژن کے میچ میں سسیکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ روری ہیملٹن براﺅن 31 اور ڈائن سمتھ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایسیکس کی جانب سے ریس ٹوپلی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایسیکس کاﺅنٹی نے ہدف ہمیش ردرفورڈ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 17.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہمیش ردرفورڈ نے 5 فلک شگاف چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 84 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ گریگ سمتھ 42 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

مزیدخبریں