کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان سٹیل مل کو بجلی کے بل کی ادائیگی کے لئے 15 دنوں کی مہلت دی گئی۔ پاکستان سٹیل مل حکام کے مطابق بجلی بحال کر دی گئی۔ واضح رہے کہ سٹیل مل کو 6 روز قبل رقم کی عدم ادائیگی پر کے ای ایس سی نے بجلی کی فراہمی منقطع کر دی تھی۔ جس کے بعد کے ای ایس سی اور پاکستان سٹیل کے درمیان مذاکرات ہو رہے تھے۔ پاکستان سٹیل مل نے ادائیگی کے لئے 15 دنوں کا وقت مانگا ہے۔
پاکستان سٹیل مل کو بجلی کے بل ادائیگی کیلئے 15 روز کی مہلت مل گئی‘ بجلی بحال کر دی گئی
Jul 23, 2013