سینٹ لوشیا (این این آئی) پاکستان نے مصباح الحق¾ محمد حفیظ کی بدولت بارش سے متاثرہ چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیزکوشکست دےکر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم بارش کی وجہ سے میچ شروع ہونے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے میچ کو 49اوورز تک محدود کیا گیا۔ کرس گیل نے 30رنزکی اننگ کھیلی جبکہ لنڈل سمنز نے بھی بےرحمی سے پاکستانی بالرزکی پٹائی کی اور 44گیندوں پر46 رنزبنائے جبکہ ڈیرن سیمی 7اور ڈیمئن براوو 6 رنز بناکرآﺅٹ ہوئے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 اور شاہد آفریدی، سعید اجمل، جنید خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، ویسٹ انڈیزنے پاکستان کو 262 رنزکا ہدف دیا۔دونوں اوپنراحمد شہزاد 14 اور ناصرجمشید 26 اسکورکرسکے اس دوران بارش کے باعث پاکستان کوڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 31 اوورزمیں 189 رنز بنانے کا ہدف ملا۔ حفیظ نے2 چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 59رنز بنا کر فتح کا راستہ آسان بنادیا آفریدی 7 رنز بنا کر واپس چلے گئے جبکہ کپتان مصباح الحق نے صرف 43 گیندوں پرناٹ آﺅٹ 53 اورعمراکمل نے 19 گیندوں پر ناٹ آﺅٹ 29 رنز بنائے۔ شاندار سنچری بنانے پر مارلن سیموئلز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔