اسلام آباد (ثناءنیوز) چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے فاٹا میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لےتے ہوئے چیئرمین این ٹی ڈی سی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے فاٹا میں سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ کا نوٹس فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرہلال الرحمن کے خط پر لیا ہے۔ہلال الرحمن کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ فاٹا میں لوڈشیڈنگ عدالتی فیصلہ کی خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ فاٹا کے مختلف علاقوں میں18-18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور سحری و افظاری کے اوقاات میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔چیف جسٹس نے خط پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔