اسلام آباد (اے این این) وزارت خارجہ نے حکومت کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے آئندہ دورہ پاکستان کے موقع پر ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی کا مطالبہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے م¶قف اختیارکیا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کا حصول ڈرون حملوں کے غیرقانونی ہونے بارے پاکستان کے موقف کو کمزور کر سکتا ہے۔ ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت متنازعہ ڈرون پروگرام کے خاتمے کی کوششوں کی ایک کڑی کے طور پر امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے آئندہ دورہ پاکستان کے دوران امریکہ سے ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی کا باضابطہ مطالبہ کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم وزارت خارجہ کے حکام نے حال ہی میں حکومت کو اس پالیسی کے ممکنہ اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں ڈرون کے استعمال کے خلاف اصولی م¶قف اختیار کرنا چاہئے، ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کا مطالبہ ہماری پالیسی میں تضاد ظاہر کرتا ہے۔