چھ ماہ کا وقت مانگاہے، انتخابات کی تاریخ دینا عدالت نہیں حکومت کا کام ہے:قائم علی شاہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ + اے این این) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حالات سازگار نہیں ، سپریم کورٹ سے چھ ماہ کا وقت مانگا ہے ، تاریخ دینا عدالت نہیں حکومت کا کام ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے تسلیم کیا کہ کراچی شہر میں امن وامان کی حالت درست نہیں۔ امید ہے عدالت اس پرغورکریگی۔ ہم بلدیاتی الیکشن صوبے کی صورتحال کو دیکھ کرائیں گے ۔وفاقی حکومت سے بھی بلدیاتی الیکشن کیلئے وقت مانگا ہے ، ہماری خواہش ہے کہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں۔ سندھ حکومت کراچی میں امن وامان کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان مطمئن ہو کر گئے ہیں۔ انہوںنے ہماری کوششوں کو سراہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...