مکرمی ! شوکت خانم کینسر ہسپتال نے اپنا ایک نیا واک ان کلینک شیر شاہ روڈ ملتان میں کھول دیا ہے۔اس کلینک میں کینسر کے مریضوں کی ابتدائی تشخیص اور چیک اپ کیا جائے گا ۔میرے نزدیک شوکت خانم ٹرسٹ کا یہ احسن اقدام ہے۔کیونکہ اس سے پہلے ملتان اور جنوبی پنجاب کے مریض اپنے چیک اپ کیلئے شوکت خانم لاہور جاتے تھے ۔یہ کلینک کھول کر ایک طرف شوکت خانم ٹرسٹ نے انسانی فلاح کیلئے بہت اچھا کام کیا ہے ۔میری شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ممکن ہو تو ملتان میں کینسر کے علاج کا ہسپتال تعمیر کیا جائے۔(خالد محمود،4-Aحسن پروانہ کالونی،ملتان)