لاہور (خصوصی رپورٹر) چیف ریلیف کمشنر پنجاب ندیم اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر شمالی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 27273 آئی ڈی پیز خاندانوں میں 17 کروڑ 18 لاکھ 75 ہزار روپے (171.865 ملین)تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس سلسلے میںگذشتہ روز 3303 خاندانوں میں 2 کروڑ 34 لاکھ 13 ہزار 854 روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد آئی ڈی پیز کے لیے عید گفٹ پیکج روانہ کر دیا جائے گا۔