تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کیلئے خیبر پی کے پولیس کی مدد نہ لینے کا فیصلہ

Jul 23, 2014

لاہور (آئی این پی)  وفاقی حکومت کا 14 اگست  کے تحریک انصاف کے آزادی  مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے سے روکنے  اور سکیورٹی  انتظامات  کیلئے خیبر  پی کے  پولیس کی مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آزادی  مارچ کو  روکنے کیلئے 164 داخلی راستوں کو بھی سیل کیا جائیگا۔  سکیورٹی سمیت دیگر  معاملات کی حتمی  منظوری  وزیراعظم  کے دورہ سعودی عرب  سے واپسی پر دی جائیگی۔(ن) لیگی ذرائع کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ  چودھری نثار علی خان کی چند روز پہلے  لاہور میں وزیراعظم اور وزیراعلی  پنجاب سے ہونیوالی  ملاقات میں خیبر پی کے  پولیس کی مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سکیورٹی  کیلئے رینجرز،  پنجاب اور آزاد کشمیر  پولیس کو طلب کیا جائیگا  جبکہ اسلام آباد پولیس  بھی پہلے  سے ہی موجود ہو گی۔  ذرائع کے مطابق آزادی  مارچ کے شرکاء کو وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے  مختلف شہروں  سے آنیوالے 164 راستوں کوبھی سیل  کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں