عمران کی سیتا وائٹ سے بغیر نکاح بیٹی ہے ارسلان افتخار کا اسلامی نظریہ کونسل کو خط

Jul 23, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  ارسلان افتخار  نے عمران خان سے متعلق  اسلامی نظریاتی کونسل اور 36 علماء  کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان  نے غیر ملکی خاتون سے تعلقات  استوار کئے عمران خان  کی سیتا وائٹ  سے نکاح کے بغیر ایک بیٹی ہے۔  عمران خان نے بیٹی کی حقیقت سے کبھی  انکار بھی نہیں کیا۔  کیا عمران خان کا یہ عمل غیر اخلاقی اور گناہ کبیرہ  میں آتا ہے۔  اگر ایسا ہے تو یہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی نہیں، غیر ملکی عدالتیں بھی اس حوالے سے  فیصلہ دے چکی ہیں۔ علماء  کی رائے کو عمران خان کیخلاف  ریفرنس  کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں