ابوجا (نیٹ نیوز +ایجنسیاں) بوکو حرام نامی شدت پسند تنظیم نے نائیجریا میں پہلی بار ایک شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے یہ تنظیم چھاپہ مار کارروائیاں کرتی تھی۔ حکام کے مطابق جنگجو گروپ نے شمالی مشرقی نائیجریا کے اہم شہر دمبائو پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ شہر میں تعینات سرکاری اہلکار وہاں سے فرار ہو گئے ہیں۔ لڑائی میں 40 سے زائد افراد مارے جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔