پاکستانی تاریخ میں پہلی بار سابق صدرزرداری کو امریکہ میں مکمل سفارتی پروٹوکول دیا گیا

واشنگٹن (آن لائن) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنما آصف علی زرداری کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی طرف سے مکمل سفارتی پروٹوکول دیا گیا۔ آصف علی زرداری گزشتہ روز امریکہ پہنچے تو پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے انکا استقبال کیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے جب ایک سابق حکمران کو پاکستانی سفیر کی طرف سے مکمل سفارتی پروٹوکول دیا گیا۔ سابق صدر زرداری کی آمد کا اعلان وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی طرف سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زرداری کے استقبال کیلئے سفیر بھیجنے کا فیصلہ کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن