آپریشن ضرب عضب کی تکمیل کے بعد شمالی وزیرستان میں تعمیرنو کی جائیگی: جنرل اختر

بنوں (ثناء نیوز) پاک فوج کی انجینئرنگ ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل اختر جمیل  نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقلِ مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں میں قائم کیمپوں میں چھ لاکھ کے قریب متاثرہ افراد آئے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی بھوکا نہیں سویا۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز میں شامل بچوں کے لئے سکول بھی قائم کئے جارہے ہیں، جبکہ کیمپوں میں موجود آئی ڈی پیز مطمئن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کے کیمپ میں سیوریج کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں۔آئی ڈی پیز کی سکیورٹی پر بات کرتے ہوئے میجر جنرل اختر را کا کہنا تھا کہ ضلع بنوں میں تقریبا ایک ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان واپسی پر بھی ان افراد کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔بریفنگ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب کی تکمیل کے بعد شمالی وزیرستان میں تعمیرِ نو کی جائے گی۔انہوں  نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے 84  فیصد متاثرین نے نقلِ مکانی کی اور بنوں میں دستاویزات کی تصدیق کے لئے بھی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امداد ہر متاثرہ خاندان کے سربراہ کو دی جائے گی اور راشن کی تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...