قصور( نمائندہ نوائے وقت)ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر قصور اور ڈسٹر کٹ بار کے رکن کے مابین تلخ کلامی کے نتیجہ میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔19 جولائی کی شام کو ڈسٹر کٹ بار قصورممبر علی احمد چغتاہ ایڈووکیٹ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولیس تھانہ صدر میں ایس ایچ او ملک شمشیر علی کے پاس ملزمان کی جانب سے آیا اور ایس ایچ او کو اس مقدمہ میں ملزمان کی جانب سے مدعی پارٹی کے خلاف کراس ورشن کر نے کو کہا جس پر ایس ایچ او نے انکار کر دیا تو علی احمد چغتاہ طیش میںآگیا اور اس نے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی شروع کر دی جس پر ایس ایچ او ملک شمشیر علی نے 19جولائی کو وکیل علی احمد چغتاہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ وکلاء نے بھی ہسپتال سے میڈیکل حاصل کرے۔ ایس ایچ او ملک شمشیر علی، سب انسپکٹر رانا محمد اقبال ،اے ایس آئی محمد ساجد، محرر وکیل احمد اور کانسٹیبل محمد منشاء کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا ہے۔