پشاور (ثناء نیوز) پشاورکے انڈسٹریل سٹیٹ میں سکیورٹی گارڈز کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ حملہ آور خیبر ایجنسی سے پشاور داخل ہوئے۔ ملزموں نے نماز میں مصروف گارڈز کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز انڈسٹریل سٹیٹ میں سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ ظہر کی نماز پڑھ رہے تھے۔