اسلام آباد(ثناء نیوز)امریکی سفارتخانہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی صحت، پینے کے پانی کی فراہمی، صفائی اور روزگار کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو مزید 93لاکھ ڈالر کی اعانت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے فراہم کی جائے گی اور اس رقم میں سے 70لاکھ ڈالر بے گھر لوگوں کو صحت، حفظان صحت ، پینے کے پانی اور صفائی کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے یونیسیف/ پاکستان کو فراہم کئے جائیں گے۔ یہ نئی امداد ملنے کے بعد شمالی وزیرستان کے بے گھر ہونے والے لوگوں کیلئے امریکی اعانت کا حجم ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ نے جون میں ان بے گھر لوگوں کیلئے 80لاکھ ڈالر کی غذائی امداد کا اعلان کیا تھا۔
شمالی وزیرستان آپریشن: امریکہ کا بے گھر افراد کیلئے مزید 93 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
Jul 23, 2014