کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں صفائی کی صورتحال بدترین ہو چکی، مقامی حکومتوں کا نظام رائج کیا جائے : الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں صحت اور صفائی کی صورتحال بدترین شکل اختیار کر چکی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جلدازجلد فنڈز جاری کئے جائیں۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا دو کروڑ سے زائد آبادی والا کراچی مقامی حکومت کے نظام سے محروم ہے۔ مسائل کے حل کیلئے سندھ اور ملک بھر میں مقامی حکومتوں کا نظام نافذ کیا جائے۔ مون سون کے باعث سندھ میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن