کابل: خودکش حملہ‘ 5 غیرملکی محافظ ہلاک‘ 15 اتحادی فوجی مار دیئے‘ طالبان کا دعویٰ

کابل (اے ایف پی +نیوز ایجنسیاں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موٹر سائیکل سوار کے خودکش حملے میں 5 غیر ملکی گارڈز ہلاک ہو گئے۔ ادھر طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 15 نیٹو فوجی ہلاک اور متعدد گاڑیاں بھی تباہ کر دی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبان بمبار نے کابل ایئرپورٹ کے باہر کمپائونڈ کو نشانہ بنایا۔ دریں اثناء امریکہ نے سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کیمپ گبزن نے طالبان کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور افغان اور غیر ملکی زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے پرامید ہیں۔قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ طالبان کے حملے میں 3 غیر ملکی مشیر اور ان کا مترجم مارا گیا‘ ان کی قومیت نہیں بتائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...