سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس نے انصاف سے محروم کر رکھا ہے، اسلام آباد کچہری حملہ میں جاں بحق وکیل کے والد کی میڈیا سے گفتگو

Jul 23, 2014

اسلام آباد (ثناء نیوز) اسلام آباد کچہری میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی وکیل فضاء ملک کے والد طارق ملک نے کہا ہے کہ میں ایک ایسا بدقسمت باپ ہوں کہ وہ ادارہ جو ملک بھر کو انصاف فراہم کرتا ہے اس نے ہی مجھے انصاف سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی طرف سے فضاء ملک کے معاملے پر لئے گئے ازخود نوٹس پر فیصلہ سنایا جائے۔

مزیدخبریں