راولپنڈی: کاروباری شخص کو بھتے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی میں ایک کاروباری شخص کو بھتے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے سیٹلائٹ ٹاؤن سے تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کی جانب سے مذکورہ بزنس مین سے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان میں ایک کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جو راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی کمرشل مارکیٹ میں ایک بک شاپ پر کام کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...