بن غازی(اے پی اے)لیبیا کے شہر بن غازی میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری‘ فوجی اڈے پر خودکش حملے میں مزید 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ 80سے زائد زخمی ہوگئے۔لیبیا کے شہر بن غازی میں ملکی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ملٹری حکام کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے فوجی بیرک پر حملہ کردیا۔