تحریک انصاف فرانس کا وفد آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منائے گا : راجہ محمد عجب

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر راجہ محمد عجب نے ایک بیان میں کہا کہ  مرکز کی جانب سے اجازت کے بعد تحریک انصاف فرانس کا ایک وفد شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عید الفطر ان کے ساتھ ان کے کیمپوں میں منائے گا ۔مشکل کی گھڑی میں بیرون ملک پاکستانی آئی ڈی پیز کے ساتھ ہیں ۔ راجہ محمد عجب نے مزید کہا یہی وفد 14 اگست کے تاریخی آزادی مارچ میں بھی شرکت کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...