ڈبہ فلموں میں کام کرکے بدنام نہیں ہونا چاہتی: نرما

Jul 23, 2014

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا دکھ نہیں‘ میں ڈبہ فلموں میں کام کر کے بدنام نہیں ہونا چاہتی۔ آج کل شوبز سے مکمل طور پر آئوٹ ہوں اور اپنا سارا دھیان بوتیک کے کاروبار پر دے رہی ہوں۔ فنکار کا حقیقی ایوارڈ پرستاروں کی پذیرائی ہوتا ہے۔ اور میں نے جب تک شوبز میں کام کیا مجھے بے پناہ محبت ملی اور اب بھی جب دوبارہ شوبز میں آئوں گی تو معیار ہی میری ترجیح ہو گی۔

مزیدخبریں