پاکستان سپر لیگ، قومی کرکٹ ٹیم کی آئندہ سیریز کے میڈیا حقوق کی نیلامی کیلئے 2 کمیٹیاں تشکیل

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ اور قومی ٹیم کی آئندہ سیریز کے میڈیا حقوق کی نیلامی کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ خصوصی کمیٹی  اکتوبر سے دسمبر 2014ء کے دوران پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ اور پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کے میڈیا حقوق کی نیلامی کے عمل کی ذمہ دار ہو گی۔ کمیٹی کے سربراہ آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ رکن ہونگے۔  پاکستان سپرلیگ کے حقوق کی نیلامی کیلیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ پی سی بی کے  چشتی مجاہد ہوں گے اور کمیٹی کے ارکان میں دیگر ارکان کے علاوہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن