ملتان میچ سے پونے 2 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے : رانا مشہود

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر قانون، کھیل اور تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز بے سروسامانی کے عالم میں ہیں، قوم نے جس طرح ٹی 20میچز میں شرکت کی ہے انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان کے اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں،  میچ سے پونے دو کروڑ روپے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ قاسم باغ سٹیڈیم ملتان میں امدادی میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ  آئی ڈی پیز کے جذبوں کو سلام کرتا ہوں۔ خوشی ہے کہ ملتان میں 8سال بعد کرکٹ سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔ اب امید کرتے ہیں کہ ملتان میں بھی انٹرنیشنل میچ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...