لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانوی فاسٹ باؤلر سٹیورٹ براڈ نے کہا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران اس ہوٹل میں قیام کے دوران کمرہ تبدیل کیا تھا کیونکہ وہ بھوتوں کی وجہ سے پریشان تھے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھی اس ہوٹل میں قیام کے دوران جب خوفزدہ ہوتے تو ساتھی کھلاڑی بریٹ لی کے کمرے میں چلے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بورڈ کو یقین دلانے کیلئے کوشاں ہیں کہ ان کو بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست ہوٹل میں موجود بھوتوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اطلاعات ہیں کچھ کرکٹرز کی گرل فرینڈز اور بیویوں نے اس ہوٹل میں قیام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ ان کو ہوٹل میں موجود بھوتوں کے بارے میں علم ہو گیا تھا۔ لینگھم ہوٹل کھلاڑیوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔