کھالوں کی اصلاح کے منصوبے سے پانی کے ضیاع میں کمی ہوئی: عبدالحمید

فیصل آباد (اے پی پی) پنجاب کا نہری نظام آبپاشی 58ہزار کھالوں پر مشتمل ہے جن کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کے باعث نصف سے زائد پانی ضائع ہوجاتا ہے تاہم آن فارم واٹر مینجمنٹ کے ذریعے کھالوں کی اصلاح کے پروگرام کے ذریعے ان کھالوں کی استعداد کار بڑھائی جارہی ہے جس سے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت فیصل آباد چوہدری عبدالحمیدنے بتایاکہ کھالوں کی اصلاح سے ضائع ہونے والے پانی میں نمایاں کمی اور کھالوں کی ٹیل پر واقع رقبوں کو زیر کاشت لانے میں مد د ملی ہے۔انہوںنے بتایاکہ کاشتکاروں کوپختہ نکہ جات کی تنصیب اور پلیوں کی تعمیر سے آبپاشی میں سہولت میسر آئی ہے اور کچے کھالوں سے پانی کے رسائواور اس سے ملحقہ کھیتوں میں فصلوں کو ہونے والے نقصان کا بھی خاتمہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ کھالوں کی غیر قانونی چوڑائی، گہرائی اور لمبائی کو کم کرکے مطلوبہ ڈھلوان کی تعمیر سے پانی کے بہائو کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ہر ماہ بھل صفائی پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...