اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں آٹو انڈسٹری کے3 ہزار دو سو سے زائد یونٹس کام کررہے ہیں جن پر 100 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے مقامی آٹو انڈسٹری کے عہدیداروں نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ نئی تجارتی پالیسی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ غیر ملکی گاڑیوں کی غیر قانونی درآمدات کے خاتمہ سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف حکومتی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے اربوں روپے کی مقامی صنعت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔