ایشیئن سٹاک مارکیٹس میں حصص کے نرخوں میں کمی

ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشیئن سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو حصص کے نرخوں میں کمی کی صورتحال رہی جس کی وجہ نیویارک کے بازار حصص میں مندی اور ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں حصص کے نرخ وقفے تک 1.25 فیصد تک گرگئے۔ ملک کا اہم ترین نکی۔ 225 انڈیکس 260.82 پوائنٹس گرکر 20581.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 18.82 پوائنٹس (1.12 فیصد)کمی کے بعد 1655.06 پوائنٹس پر رہا۔شنگھائی سٹاک میں بھی مندی کی صورتحال رہی جو وقفے تک 0.42 فیصد گرگئی۔اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 16.88 پوائنٹس کم ہوکر 4000.79 پوائنٹس جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 1.08 پوائنٹس (0.05 فیصد)کمی کے بعد 2264.02 پوائنٹس رہا۔دیگر علاقائی مارکیٹوں میں ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں 0.89 فیصد، سڈنی 1 فیصد جبکہ سیئول سٹاک میں 0.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر منگل کو امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کی صورتحال رہی۔ اہم ترین ڈوو جونز انڈیکس 1 فیصد گر گیا، ایس اینڈ پی۔ 500 انڈیکس میں 0.43 فیصد جبکہ نصداق کمپوزٹ انڈیکس میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...