راولپنڈی (اے پی پی) آل پاکستان کاٹن پاور لو مز ایسوسی ایشن نے 0.3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ توانائی کے بحران کے باعث پہلے ہی صنعتکار معاشی بد حالی کاشکار ہیں لہٰذا ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے اسے مزید نقصان کاسامنا بھی کرناپڑے گا جس سے ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے ۔ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں رانا اخلاق احمد اور چوہدری محمد نواز نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کہاکہ حکومت پالیسی سازی اور مسائل کے حوالے سے بزنس کمیونٹی سے بھی مشاورت کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسی سازی اور مسائل کے حوالے سے بزنس کمیونٹی سے بھی مشاورت کرے تا کہ وہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور چیلنجز بارے آگاہ ہو سکیںاس سے نہ صرف بہترورکنگ ریلیشن شپ قائم ہوگی بلکہ ملک کو معاشی لحاظ سے استحکام دینے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکسز کا ریونیو بڑھانے کے لئے اپنے ٹیکس کے نظام کو آسان اور عام فہم بنانا ہوگا۔
0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے، کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن
Jul 23, 2015