اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کروانے والوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلہ سے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے کہا ہے کہ نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلہ سے رواں ماہ جولائی کے دوران 22ہزار سے زائد نئی ٹیکس ریٹرنز جمع کروائی گئی ہیں تاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلہ سے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔