عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 10ڈالر کی کمی

Jul 23, 2015

لاہور (اے پی پی) عالمی منڈی میں بدھ کو خالص سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی کے ساتھ 1089.28 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی خالص سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی ہوئی۔ ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 44250 روپے، 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 37928 روپے، 22 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 40562 روپے، 22 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 34767 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 527.14 روپے رہی۔

مزیدخبریں