اسلام آباد (اے پی پی) ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی برآمدات کے فروغ کے لئے ٹیکسٹائل پالیسی کے تحت برآمد کنندگان کو 64 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی جائے گی۔ وفاقی حکومت ٹیکسٹائلز کی برآمدات کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی‘ وزارت ٹیکسٹائلز انڈسٹری کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت 2019 ء تک ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ملکی برآمدات کو 26 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانا چاہتی ہے اور اس ضمن میں نئی ٹیکسٹائلز پالیسی کا جلد اعلان متوقع ہے انہوں نے کہا کہ شعبہ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے برآمد کنندگان کو 64 ارب 15 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی تاکہ قیمتی زرمبادلہ میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے۔